۱۸ آبان ۱۴۰۳ |۶ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 8, 2024
جامعہ عروة الوثقی لاہور میں ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے محفل انس با قرآن کریم کا انعقاد

حوزہ/ تحریکِ بیداری امت مصطفیٰ پاکستان کے سربراہ نے ہفتۂ وحدت کے پروگراموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین اور قبلہ اول مسلمانوں کے تفرقے پر سسک رہا ہے، لہٰذا علمائے کرام امت کو غزہ کی حمایت و نصرت کے لیے آمادہ کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ عروة الوثقی سے ہفتۂ وحدت و جشن میلاد مسعود نبی کریم ﷺ کی مناسبت پر ایک عظیم الشان "وحدت امت ریلی" نکالی جائے گی جو فیروزپور سے ہوتی ہوئی قینچی فلائی اوور پر اختتام پزیر ہوگی۔

بعد از ریلی جامعہ میں محفل انس با قرآن کریم منعقد ہوگی جس میں عالمی شہرت یافتہ قاریان قرآن، بشمول حامد شاکر نژاد، غلام رضا قاسمیان، احمد ابو القاسمی محمد حسین عظیمی و دیگر، ہزاروں عاشقان رسول اللہ کے سامنے تلاوت قرآن کا شرف حاصل کریں گے۔

حوزہ علمیہ جامعہ عروۃ الوثقی کے مدیرِ اعلیٰ اور تحریکِ بیداری امتِ مصطفیؐ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کا کہنا ہے کہ وحدت کے پروگرامات کا مقصد نبوتِ خاتم کے اہم ترین مقصد امت سازی کی طرف توجہ مبذول کروانا، قرآنی بنیادوں پر وحدت کی دعوت دینا اور امت کو غزہ کی حمایت و نصرت کے لیے آمادہ کرنا ہے۔

انہوں نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تمام جلوسوں میں فلسطینی پرچم بلند کرنے، خطبات میں مظلومین کا ذکر و ظالم سے نفرت کا اظہار کرنے اور نعتوں میں ان کی حمایت کو اجاگر کرنے پر بھی زور دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .